امریکہ کے پچیس  معروف  ریٹیلرز کی  چین سے برآمد شدہ  مصنوعات پر عائد  ٹیرف  میں اضافے کی مخالفت

0

 انیس تاریخ  کو  وال مارٹ،  میسیز،  بیسٹ بائے  سمیت امریکہ  کے پچیس مشہور ریٹیلرز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام ایک  مشترکہ خط بھیجا۔  خط میں  امریکی حکومت سے چین سے برآمد شدہ مصنوعات پر عائد  محصول  میں اضافہ نہ کرنے کی اپیل کی گئی تاکہ امریکی عوام کے مفادات کو نقصان نہ پہنچے۔
 مذکورہ خط میں  کہا گیا کہ  ” تین سو ایک تحقیقات ” کے ذریعے چینی مصنوعات پر ٹیرف عائد کرنے سے   کپڑے، جوتے، اور الیکٹرانک سامان سمیت دیگر روز مرہ استعما ل کی اشیاء  کی قیمتوں  میں اضافہ ہو گا۔ قیمتوں میں اضافے سے امریکی عوام  بالخصوص ورکنگ کلاس کے مفادات کو نقصان پہنچے گا۔ 
امریکی میڈیا کے مطابق، امریکی حکومت چین سے برآمد شدہ  مصنوعات  پر عائد محصولات میں  اضافہ کرنے پر غور کررہی ہے۔ اس حوالےسے  منصوبے کے اعلان کا جلد  امکان ہے۔   امریکی کاروباری اداروں نے  اس کی شدید مخالفت کی ہے۔
چین- امریکہ تجارتی تعلقات کے حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے حال ہی میں اس  امید  کا اظہار کیا کہ  فریقین  اقتصادی اور تجارتی مسائل مناسب انداز میں طے کر لیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY