حالیہ دنوں میں پاکستان کے شہر کراچی میں چین کے قونصلر جنرل وانگ یو نے صوبہ بلوچستان کے شہر گوادر میں آل پاکستان صنعتی و تجارتی چیمبر کے دسویں چیرمین اجلاس میں شرکت کی۔
وانگ یو نے اپنے خطاب میں کہا کہ گوادر بندرگاہ میں ترقی کی بڑی گنجائش موجود ہے۔گوادر بندرگاہ کی تعمیر پاکستان میں اقتصادی ترقی کے عدم توازن کے حل کے لیے نہ صرف مدد گار ثابت ہوگی بلکہ چین پاک ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے بھی مفید ہوگی۔انہوں نے کہا کہ گوادر بندرگاہ تعمیر ہونے کے بعد دونوں ممالک اور علاقے کے عوام اس سے مستفید ہوں گے۔
وانگ یو نے مزید نشاندہی کی کہ گوادر بندرگاہ کی تعمیر کے لیے منصوبہ بندی کو اچھی طرح بنایا جانا چاہیئے اور جدت کاری ،ہم آہنگی ، سرسبز ترقی، کھلے پن اور شراکت داری کے اصولوں پرعمل پیرا ہونا چاہیئے۔پاکستان کی اپنی صورتحال کے مطابق اقتصادی، مالیاتی اور ٹیکس کی پالیسی بنائی جانی چاہیئے۔اس کے ساتھ ساتھ حکومت،تجارتی چیمبر سمیت مختلف قوتوں کو اس علاقے کی تعمیر میں شامل کیا جانا چاہیئے اور متعلقہ افراد کی پیشہ ورانہ تربیت پر بھی زور دیا جانا چاہیئے۔