چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی پہلی کانفرنس بیجنگ میں ختم

0

چین کی تیرویں عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس، یعنی سی پی پی سی سی  کی پہلی کانفرنس بیجنگ میں  ختم ہو گئی۔ شی جن پھنگ سمیت چینی کمیونسٹ پارٹی اور حکومتی رہنماوں نے اختتامی تقریب میں شرکت کی۔   چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے نو منتخب  چئیرمین وانگ یانگ نے اپنے خطاب میں  اس بات پر زور دیا کہ  عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کی قیادت کی روح کو اچھی طرح  سمجھ کر  شی جن پھنگ کے نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے خیالات کے مطابق ، مختلف کاموں پر عمل درآمد کرنا چاہئیے۔ 
کانفرنس میں سی پی پی سی سی کی قائمہ کمیٹی کی ورک رپورٹ کی  قرارداد اور چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے چارٹر  میں ترمیم کی  قرارداد سمیت دیگر  قراردادوں کا جائزہ  لیا گیا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here