لی کھہ چھیانگ کی بطور وزیر اعظم نامزدگی کی توثیق

0

اتوار کے روز تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس کے چھٹے کل رکنی اجلاس کے دوران رائے شماری کے ذریعے جناب لی کھہ چھیانگ کی بطور وزیر اعظم نامزدگی کی توثیق کر دی گئی ہے۔نو منتخب صدر شی جن پھنگ نے اپنے پہلے صدارتی فرمان پر دستخط کرتے ہوئے لی کھہ چھیانگ کو وزیراعظم تعینات کیا۔

رائے شماری کے ذریعے شو چھی لیان ، چانگ یو شیا کو مرکزی فوجی کمیشن کے نائب چیئرمین ، یانگ شاو تو کو چین کے قومی نگراں کمیشن کا سربراہ ،  چو چھیان کو چین کی سپریم کورٹ کا صدر اور چانگ چوین کو سپریم پروکیوریٹ کا  پرکیوریٹر  جنرل منتخب کیا گیا ہے۔

رائے شماری کے بعد لی کھہ چھیانگ اور یانگ شاو تو سمیت دیگر نو منتخب اعلیٰ عہدہ داروں نے آئین سے وفادری کا حلف اٹھایا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here