چین کی نئی قیادت وجود میں آ گئی شی جن پھنگ چین کے صدر منتخب  

0

 ہفتے کے روز بیجنگ میں منعقدہ تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس  کے پانچویں کل رکنی اجلاس کے دوران رائے شماری کے ذریعے متفقہ طور پر شی جن پھنگ کو عوامی جمہوریہ چین کا صدر  اور مرکزی  فوجی کمیشن کا چیرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔  
اجلاس میں لی جان شو  کو  قومی عوامی کانگریس کی تیرہویں مجلس قائمہ کا چیرمین   جبکہ وانگ چھی شان کو عوامی جمہوریہ چین کا نائب صدر منتخب کیا گیا ہے۔ 
پانچویں کل رکنی اجلاس کے بعد صدر شی جن پھںگ نے آئین سے وفاداری کا حلف اٹھایا۔ایسا پہلی بار ہے کہ کسی چینی صدر نے صدارتی عہدہ سنبھالتے وقت آئین سے وفاداری کا حلف اٹھایا ہے۔ لی جان شو اور وانگ چھِی شان نے بھی آئِین سے وفاداری کا حلف اٹھایا ۔

SHARE

LEAVE A REPLY