چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی تیرہویں مجلس قائمہ کا پہلا اجلاس اختتام پزیر 

0

چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی تیرہویں مجلس قائمہ کا پہلا اجلاس جمعہ کے روز بیجنگ میں اختتام پزیر ہوا ۔ سی پی پی سی سی کے چیرمین وانگ یانگ نے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے حوالے سے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کے اہم  خیالات نے نئے عہد میں  سی پی پی سی سی کی ترقی کے لئے سائنسی نظریاتی اور عملی رہنما ئی فراہم کی ہے ۔ 
انہوں نے کہا کہ سی پی پی سی سی چینی کمیونسٹ پارٹی اور ریاست کے اہم امور پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنا حقیقی کردار ادا کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سی پی پی سی سی کی نئی قیادت چینی کمیونسٹ پارٹی کے ساتھ مل کر ملک کی ترقی کے لئے بھر پور کوشش کرے گی ۔

SHARE

LEAVE A REPLY