چین کی جانب سے شام کے پناہ گزینوں کے لئے فراہم کی جانے والی امداد کو ڈبلیو ایف پی نے سراہا ہے

0

اردن میں قائم اقوام متحدہ کے تحت خوراک کے عالمی ادارے کے نمائندے ماجد یاحیا نے چودہ تاریخ کو چینی حکومت کی جانب سے شام کے پناہ گزینوں کے لئے فراہم کی جانے والی امداد کو سراہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے امدادی فنڈ اردن میں ڈبلیو ایف پی کے کام کو فروغ دینے کے لئے فائدہ مند ہے۔
اسی روز صبح اردن میں قائم ڈبلیو ایف پی کے دفتر نے امداد کی منتقلی کی دستاویز پر دستخطوں کی تقریب کا اہتمام کیا ۔ ماجد یاحیا نے اپنے خطاب میں کہا کہ چین نے دوسرے ممالک کے لئے ایک اچھی مثال قائم کی ہے ۔امید ہے کہ مزید زیادہ ممالک چین کی طرح عملی کارروائی کریں گے اور ڈبلیو ایف پی کے ساتھ انسانی ہمدردی پر مبنی امداد کے لئے خدمات سرانجام دیں گے ۔
ستمبر دو ہزار سولہ میں چینی حکومت اور ڈبلیو ایف پی نے بیس لاکھ امریکی ڈالرز کی امداد کے فنڈ کے معاہدے پر دستخط کیے۔تاکہ ڈبلیو ایف پی کے لبنان اور اردن کی حدود میں موجود شام کے پناہ گزینوں کو خوراک کی فراہمی کی حمایت کی جائے ۔رواں سال کی فروری کے اختتام تک فراہمی کا کام کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY