لی جان  شو کی جانب سے پاکستانی سینیٹ کے نئے منتخب چیرمین کے لیے مبارک باد کا پیغام

0

چین کی قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کے چیرمین لی جان  شو نے سترہ تاریخ کو  پاکستانی سینیٹ کےنئے منتخب چیر مین صادق سنجرانی کے  نام مبارک باد کا پیغام بھیجا ۔پیغام میں لی جان  شو نے کہا کہ چین اور پاکستان چار موسموں اور اسٹریٹجنگ تعاون  کے ساتھی ہیں۔دونوں ممالک کے تعلقات ہمیشہ سے مضبوط اور مستحکم رہے ہیں ۔حالیہ برسوں میں چینی صدر شی جن پھنگ اور پاکستانی رہنماوں کی مشترکہ قیادت میں چین اور پاکستان دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے ڈھانچے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔ جناب لی جان شو  نے کہا کہ سی پیک کی تعمیر میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہیں جس سے دونوں ممالک اور عوام فائدہ اٹھاسکیں گے۔انہوں نے چیر مین سینٹ صادق سنجرانی کے نام اپنے پیغام میں مذید کہا کہ آپ کے  ساتھ مل کر چین کی قومی عوامی کانگریس اور پاکستانی سینیٹ کے درمیان دوستانہ میل جول کو مزید آگے بڑھانا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماوں کے یکساں خیالات پر عملدرآمد کیا جائے گا ۔اس کے علاوہ چین پاک تعلقات میں مسلسل نئی پیش رفت کے حصول کو   آگے بڑھایا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY