شی جن پھنگ کے صدر منتخب ہونے پر غیرملکی رہنماوں کی طرف سے پرجوش مبارک باد  کے پیغامات

0

حالیہ دنوں میں  بعض ممالک  اور بین الاقوامی تنظیموں کے رہنماوں نے جناب شی جن پھنگ کے نام اپنے اپنے پیغام میں انہیں  چینی صدر منتخب ہونے پر  پرجوش مبارک باد دی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتو نیو گوتریز  نے اپنے پیغام میں کہا کہ آپ نے  چینی حکومت اور  اقوام متحدہ کے ساتھ  دوستانہ تعلقات کی ترقی کے لئے پوری کوشش کی ہے۔ عالمی ادارہ عالمی امن کے تحفظ ، پائیدار ترقی کے حصول  کےلیے چین کے ساتھ تعاون کے  فروغ  کے لیے تیار ہے تاکہ   پوری دنیا  کی عوام کو  فوائد حاصل ہو سکیں۔
کمبوڈیا  کے بادشاہ نورودم سیہامونی نے  اپنے پیغام میں اس یقین کا اظہار کیا کہ صدر شی جن پھنگ کی قیادت میں چین زیادہ کامیابیاں حاصل کریگا اور بین الاقوامی و علاقائی امور میں زیادہ اہم کردار ادا کریگا۔
علاوہ ازیں  افغانستان، ایران، سنگاپور، اٹلی  اور  روانڈا سمیت  دیگر ممالک  کے رہنماوں نے بھی صدر شی جن پھنگ کو تہنیتی پیغامات بھیجے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY