چودہ تاریخ کو چینی حکومت کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق، رواں برس کے پہلے دو ماہ میں صنعتی پیداوار نسبتاً تیز رہی ہے ۔ مختلف پیداواری کھپت زیادہ فعال ، قیمتیں مجموعی طور پر مستحکم اور روزگار کی صورتحال بہتر رہی ہے۔
چین کے قومی اعداد و شمار بیورو کے ترجمان نے اسی روز کہا کہ چین دو ہزار اٹھارہ میں چھ اعشاریہ پانچ فیصد شرح نمو کی ترقی کے ہدف کو پورا کرنے اور روزگارکی بہتر صورتحال کے حوالے سے پرامید ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق، جنوری سے فروری تک چین میں مختلف مصنوعات کی کھپت کی مارکیٹ کا رجحان تسلی بخش ہے۔ جبکہ آن لائن خریداری کا رجحان تیز ترقی کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔چین کے قومی اعداد و شمار کے بیورو کے ترجمان نے کہا کہ چین میں عوامی خریداری کا ڈھانچہ مسلسل بہتر ہو ر ہا ہے۔
سرمایہ کاری کے حوالے سے دیکھا جائے ، تو پہلے دو ماہ میں چین کے فکسڈ اثاثہ جات سرمایہ کاری کی مالیت میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں سات اعشاریہ نو فیصد کا اضافہ ہوا۔ جبکہ چین کی درآمدات و برآمدات کے مالیاتی حجم میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں سولہ اعشاریہ سات فیصد کا اضافہ ہوا۔