حالیہ دنوں بیجنگ میں جاری این پی سی اور سی پی پی سی سی کے سالانہ اجلاسوں میں شریک عوامی مندوبین اور ممبران منظور شدہ آئینی ترمیمی بل کے بارے میں تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ مندوبین کی رائے ہے کہ اس بل کی منظوری چینی عوام کی مشترکہ خواہشات کے مطابق ہے اور یہ ملک میں آئین کی روشنی میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت ، ملک میں قانون کی حکمرانی اور انسداد بد عنوانی کے لئے دور رس اثرات کی حامل ہے۔
یاد رہے کہ چودہ سال پہلے چین کے آئین میں ترمیم کی گئی تھی۔شرکائے اجلاس کا کہنا ہے کہ گزشتہ چودہ برسوں میں چین میں بڑی سماجی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں اس لئے آئینی ترمیم وقت کے تقاضے کے مطابق ہے۔