پندرہویں چین -آسیان ایکسپو کا چین میں انعقاد ہوگا

0

پندرہویں چین-آسیان ایکسپو رواں سال بارہ سے پندرہ ستمبر تک گوانگ شی چوانگ قومیت کے خوداختیار علاقے کے صدر مقام نان نینگ میں منعقد ہوگی جس کا موضوع اکیسویں صدی میں سمندری شاہراہ ریشم کی مشترکہ تعمیر اور جدت کاری کے حوالے سے چین -آسیان اتحاد کی تشکیل ہے۔
رواں سال چین اور آسیان کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے تعلقات کے قیام کی پندرہویں سالگرہ ہے اور چین -آسیان ایکسپو کے قیام کی پندرہویں سالگرہ بھی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ چین -آسیان کی جدت کاری کا سال بھی ہے۔رواں سال ایکسپو میں سمندری شاہراہ ریشم کی تعمیر کو فروغ دیا جائے گا۔
چین کی وزارت تجارت کے متعلقہ اہلکار نے کہا کہ دو ہزار سترہ میں چین اور آسیان کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون میں تیزی رہی ہے ۔دوطرفہ تجارتی مالیات اور سرمایہ کاری مستحکم طور پر آگے بڑھ رہی ہے۔امید ہے کہ فریقین تعاون کو مضبوط بناتے ہوئے چین -آسیان ایکسپو کا کامیابی سے انعقاد کریں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY