قانونِ نگران عوامی کانگریس میں زیرِ بحث

0

تیرہ تاریخ کو چینی عوامی کانگریس کی تیرویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں قانون نگران  کا مسودہ نظر ثانی کے لئے پیش کیا گیا۔ اجلاس میں شریک مندوبین کا کہنا ہے کہ  قانونِ نگران کا نفاذ  نگرانی کے موثر  قومی نظام کے قیام کے لیے ایک  اہم قدم ہے۔ یہ قانون  نئے عہد میں انسداد بدعنوانی کے لئے چینی کمیونسٹ پارٹی کے عزم اور  اعتماد کا اظہار ہے ۔آئین کی روشنی میں ملک میں قانون کی حکمرانی کے حوالے سے  یہ ایک سنگِ میل کے مترادف ہے۔
مذکورہ مسودہ قانون میں سات حوالوں سے  نگران محکموں کے فرائض، اختیارات اور متعلقہ امور کے بارے میں تفصیلی  دفعات مرتب کی گئی ہیں۔مندوبین کے مطابق  پہلے حکومت کی نگرانی کے دائرے میں صرف پارٹی اور حکومتی محکموں کے رہنما شامل تھے۔ نئے قانون کے مطابق  اب تمام با اختیار محکمے  نگرانی کے دائرہ کار  میں آئیں گے۔ یہ ایک بڑی پیش رفت ہے۔مندوبین کا کہنا ہے کہ قومی نگرانی نظام کی اصلاحات چین کے سیاسی نظام کی اصلاحات کا ایک اہم حصہ ہے ۔یہ نئے عہد میں چین کی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظام کی ترقی کے راستے میں ایک اور  جدت اور  پیش رفت ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY