جنوبی کوریا کے  خصوصی ایلچی کی  چین کے صدر شی جن پھنگ سے ملاقات

0

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے بارہ تاریخ کو بیجنگ میں جنوبی کوریا کے صدر کے خصوصی ایلچی، قومی سیکیورٹی دفتر کے سربراہ  چھون یوئی یون سے ملاقات کی۔
اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ  چین کا ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ جزیرہ نما کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک رکھا جائے اور  قیام امن کے عمل کو  پورا کیا جائے۔اس مقصد کی تکمیل کے لئے جنوبی کوریا کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔چین دونوں کوریاوں  اور  شمالی کوریا اور  امریکہ کی سربراہی ملاقاتوں کا منتظر ہے  ۔ چین کو یقین ہے کہ  متعلقہ فریقوں کی انتھک کوششوں سے جزیرہ نما کوریا کے مسئلے کو ضرور حل کیا جائیگا۔
ادھر جناب چھون یوئی یون نے جزیرہ نما کوریا  میں قیام امن کے عمل کے لئے چین کے اہم کردار کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ  چین کے ساتھ قریبی تعاون جاری رہیگا اور ایٹمی مسئلے کے حتمی تصفیے اور  خطے کے دائمی امن و استحکام اور  ترقی کے مقصد  کو پورا کیا جائیگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here