چین میں حکومتی محکمہ جات کے انتظامی ڈھانچے میں اصلاحات کے منصوبے  کا اجراء

0

چین کے حکومتی محکموں کی  انتظامی ساخت  میں اصلاحات  کا عمل  کافی عرصے سے لوگوں کی توجہ کا مرکز رہا ہے۔ تیرہ تاریخ کو چینی عوامی کانگریس کی تیرویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں مذکورہ اصلاحات کا منصوبہ  نظر ثانی کے لئے پیش کیا گیا ہے۔ اصلاحات  کے مطابق  چین کے سپریم انتظامی  ادارے  ریاستی کونسل کے تحت کل ستائیس محکمے  ہوں گے۔ نئی وزارتوں میں وزارت قدرتی وسائل، وزارت حیاتیاتی ماحول،، وزارت دیہات و زراعت،وزارت ثقافت اور  سیاحت، طب و صحت کی قومی کمیٹی اور  ریٹائرڈ فوجیوں کے امور کی وزارت شامل ہیں۔منصوبے کے مطابق  ریاستی کونسل کے تحت وزارت اور  نائب وزارت   کی سطح کے محکموں کی تعداد میں بالترتیب  آٹھ  اور سات  کی کمی  ہو گی۔ 
معلوم ہوا ہے کہ موجودہ  انتظامی ساخت کی اصلاحات  کے دائرے میں چینی کمیونسٹ  پارٹی  اور  حکومت کے زیر اہتمام محکمے ، ادارے کےعلاوہ، فوجی نظام اور  غیر سرکاری سماجی نظام کے تحت محکمے اور ادارے شامل ہیں۔ مذکورہ  منصوبے کے  اجراء سے  ظاہر ہوتا ہے کہ یہ اصلاحات عمل میں آنے لگی ہیں تاکہ  ملک و قوم کے اتنظام و انصرام کا  نظام زیادہ موئثر  ہو۔

SHARE

LEAVE A REPLY