چینی ریاستی کونسلر یانگ جیے چھی اور وزیر خارجہ نے جنوبی  کوریا کے صدر کے خصوصی ایلچی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں

0

چین کے ریاستی کونسلر یانگ جیے چھی نے بارہ تاریخ کو بیجنگ میں جنوبی کوریائی صدر کے خصوصی ایلچی، قومی سیکیورٹی دفتر کے سربراہ چھون یوئی یون نے ملاقات کی۔

چھون یوئی یون نے اس سے قبل شمالی کوریا اور امریکہ کے اپنے دورے کے بارے میں  بتایا۔انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا چین کے ساتھ تعلقات اور تعاون کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور جزیرہ نما کوریا کے سیاسی حل میں چین کے اہم کردار  پر خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا چین کے ساتھ جزیرہ نما کوریا کو ایٹمی اسلحے سے پاک رکھنے اور مذاکراتی عمل کے فروغ کے لیے صلاح و مشورہ کو مضبوط بنانے پر تیار ہے۔

یانگ جیے چھی نے کہا کہ چین جنوبی کوریا کے ساتھ مل کر  صدر شی جن پھنگ اور مون جیے ان کے اتفاق کو عملی جامع پہناتے ہوئے باہمی تعلقات کو مسلسل بہتر بنانے پر تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت جزیرہ نما کوریا کی صورتحال میں مثبت تبدیلی رونما ہو رہی ہے جو جزیرہ نما کوریا کو ایٹمی اسلحے سے پاک رکھنے کے لیے مفید ہے۔چین اس میں مثبت اور تعمیری نوعیت کا کردار ادا کرتا رہےگا۔

اسی دن چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے بھی چھون یوئی یون سے ملاقات کی۔

SHARE

LEAVE A REPLY