چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے بارہ تاریخ کی صبح چین کی عوامی کانگریس کی تیرویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں شریک چینی فوج اور مسلح پولیس دستوں کے مندوبین کے کل رکنی اجلاس میں شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ فوجی اور سول نصب العین کی مشترکہ اور مربوط ترقی ملک کے جامع اسٹرٹیجک نظام کے قیام کے تقاضے سے مطابقت رکھتی ہے۔ اور نئے عہد میں فوجی طاقت کو بڑھانے کے لئے چینی کمیونسٹ پارٹی کا لازمی انتخاب ہے۔
جناب شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ فوجی قوت کی ترقی کے سلسلے میں قانون کی حکمرانی کو پوری اہمیت دی جانی چاہیے اور چین کی خصوصیات کے حامل فوجی قانونی نظام کے قیام کے لئے کوشش کی جانی چاہیے۔ دوسری طرف فوجی طاقت کو بڑھانا پارٹی کے تمام اراکین ، فوج کے تمام اہلکاروں اور ملک کی مختلف قومیتوں کے تمام عوام کا مشترکہ نصب العین ہے۔ اس لئے فوجی اور سول نصب العین کی ہم آہنگ ترقی کو یقینی بنایا جانا چاہیے تاکہ ملک کےد و صد سالہ ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جا سکے اور چینی قوم کے نشاۃ ثانیہ کے خواب کو تعبیر دی جا سکے۔