چین کی قومی عوامی کانگریس کی مجلسِ قائمہ کی کمیٹی برائے تحفظِ ماحول اور وسائل کی ممبر لو زائی شا نے بارہ تاریخ کو کہا کہ تحفظ ماحول کے حوالےسے مجلس قائمہ کی قانون سازی کا اصل مقصد عوام کے مفادات کی حفاظت کرنا ہے۔ فضا ئی اور پانی کی آلودگی کی روک تھام کے لئے بالخصوص پوری کوشش کی جا رہی ہے۔
محترمہ لو نے بتایا کہ مجلس قائمہ کے تحت تحفظ ماحول کے اٹھارہ پروجیکٹس جاری ہیں۔فضائی اور پانی کی آلودگی سے متعلق قانون سازی کے سلسلے میں ترجیحی پالیسی نافذ کی جا رہی ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر عائد پابندی اور سزا کو بھی زیادہ سخت کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے حکومت کی ورکنگ رپورٹ میں بتایا کہ شدید فضائی آلودگی سے متاثرہ متعدد علاقوں میں آلودگی کی شدت میں کافی کمی آئی ہے۔ تاہم تحفظ ماحول کی جدوجہد ایک دن میں کامیاب نہیں ہوگی ۔یہ ایک طویل المدتی مہم ہے ۔