گیارہ تاریخ کو چینی قومی عوامی کانگریس کی تیرویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے تیسرے کل رکنی اجلاس میں رائے شماری کے ذریعے عوامی جمہوریہ چین کے آئین میں ترمیمی بل کی منظوری دی گئی۔ بیرون ملک مقیم چینی شہریوں کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیمی بل کی منظوری نئے عہدمیں ترقی کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہے۔ بل کی منظوری چینی خواب کی عملی تعبیر کی ضمانت ہے ۔ یہ نہ صرف چینی عوام کی خواہشات کی عکاس ہے بلکہ بیرون ملک مقیم چینیوں کی مشترکہ خواہشات کا بھی اظہار ہے ۔
کینیڈا میں چینی بزنس فاؤنڈیشن کے چیئرمین پانگ این نے کہا کہ “چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی سب سے اہم خاصیت ہے” اس جملے کی آئین میں شمولیت سے چینی کمیونسٹ پارٹی پر سیاسی اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔ یہ اصلاحات و کھلی پالیسی کے نتائج کے تحفظ ، دو الگ الگ صد سالہ منصوبوں پر عمل درآمد کی ضمانت اور چینی قوم کی نشاۃ ثانیہ کے لئے مفید ثابت ہوگا۔
ناروے میں چین کی وحدت کے فروغ کی ایسوسی ایشن کے صدر ما لیو نے کہا کہ میں آئینی ترمیمی بل کی منظوری سے مکمل اتفاق رکھتا ہوں۔ میرے خیال میں آئین ایک ملک کی تیز اور مستحکم ترقی کا ضامن ہے۔ شی جن پھنگ کے نئے عدہ میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے خیالات کی آئین میں شمولیت بڑی اہمیت رکھتی ہے۔ اس سے ملک میں اصلاحات اور ترقی میں مدد ملے گی۔