چین میں  آئینی ترمیمی بل کی منظوری پرعالمی برادری کا رد عمل

0

گیارہ تاریخ کو چینی عوامی کانگریس کی تیرویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں آئینی ترمیمی بل کی منظوری دی گئی۔  عالمی  میڈیا کے  مختلف نمایاں  اداروں نے اس کی  کوریج کی۔مختلف  سماجی حلقوں کی شخصیات نے اس بل کی منظوری  کو سراہا  اور اسے وقت کے تقاضوں کے مطابق اور  تاریخی اہمیت کا حامل عمل قرار دیا۔
چین- یورپ فورم کے بانی، فرانس کے بین الاقوامی امور کے  ماہر   ڈیویڈ کوسے  کا کہنا ہے کہ اس وقت دنیا میں کثیرالطرفہ نظام کو سخت چیلنجز کا سامنا ہے۔ اس  لمحے چین کی جانب  سے  بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو آئین میں شامل کرنے کا فیصلہ  دنیا کے لئے تاریخی اہمیت کا حامل ہے ۔  یہ عالمی انتظام و انصرام  کے لئے چینی کمیونسٹ پارٹی اور  چینی حکومت کے وعدوں کی پاسداری ہے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY