چین میں “نیلے آسمان” کے تحفظ کا تین سالہ منصوبہ 

0

چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے ممبر، نائب وزیر  برائے تحفظ ماحول  ہوانگ زن چھیو  نے دس تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ اس وقت چین میں فضائی آلودگی  پر کنٹرول کی مہم  جاری ہے ۔ یہ طویل المدتی عمل  ہوگا۔ چینی حکومت  آئندہ  تین سال کے لئے “نیلے آسمان” کے تحفظ کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں چین میں فضائی آلودگی  میں کسی حد تک کمی آئی ہے ۔تاہم اب تک چین کے  بمشکل ایک تہائی  بڑے  شہروں میں فضائی کوالٹی مقررہ معیار  کے مطابق ہے ۔ اس لئے “نیلے آسمان” کے تحفظ کا مشن  بہت کٹھن اور  طویل ثابت ہوگا۔
جناب ہوانگ زن چھیو نے بتایا کہ ملک میں صنعتوں،  توانائی  اور  نقل و حمل کے ڈھانچے  کی ترتیب نو فضائی آلودگی پر کنٹرول کے حوالے سے  سب سے اہم اقدام ہے۔اس کے علاوہ  “نیلے آسمان”  کے تحفظ  کے لیے  تمام شہریوں  کی حمایت اور  شمولیت کی ضرورت ہوگی اور  ماحول دوست طرز ترقی اور  طرز زندگی کے شعور کو اجاگر کرنا لازمی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY