چین اقتصادی و سماجی ترقی میں مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی  کے استعمال کو فروغ دے گا: چینی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی

0

چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے رکن، وزیر  برائے سائنس و ٹیکنالوجی ون گانگ نے دس تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ چین مصنوعی  ذہانت  ٹیکنالوجی  سے متعلق  منصوبوں کے لیے ہدایات  اور قواعد طے کرے  گا ۔ چین  اقتصادی و سماجی ترقی میں  مصنوعی ذہانت  ٹیکنالوجی کے استعمال کو مثبت طور پر فروغ دے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ، چین  متعلقہ عالمی  اداروں کے ساتھ باہمی تعاون کو مضبوط بنانے  اور کلیدی شعبوں میں چینی اداروں کے موئثر  کردار کے لیے  مصنوعی  ذہانت ٹیکنالو جی سے وابستہ  چینی کمپنیوں اور تحقیقاتی اداروں کی حوصلہ افزائی کرتا رہا ہے۔
گزشتہ سال چین نے نئی جنریشن کا مصنوعی انٹیلی جنس کا ترقیاتی منصوبہ جاری کیا۔ اس منصوبے کا کلیدی نکتہ  مصنوعی انٹیلی  جنس سے متعلق کلیدی ٹیکنالوجی پر  جامع تحقیقات کرنا ہے تاکہ اسے ٘مختلف سماجی شعبوں    میں جلد  استعمال کیا جاسکے اور اختراعات  کے لئے کوشاں  ہر ایک کمپنی اس سے مستفید ہو سکے۔ جناب  ون گانگ نے کہا کہ مصنوعی انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کو  مختلف شعبوں میں استعمال کیا جانا چاہئیے۔

SHARE

LEAVE A REPLY