چین کے صدر شی جن پھنگ کا دیہی قوت حیات اور اعلیٰ معیاری ترقی کی اہمیت پر زور

0

چین کے صدر شی جن پھنگ جو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں ، انہوں نے جمعرات کے روز ملک کے مشرقی صوبہ شندونگ سے تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس میں شریک مندوبین کے ساتھ ایک مذاکراے میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے زراعت ، دیہی علاقے اور دیہی باشندوں کے حوالے سے امور میں دیہی قوت حیات کی حکمت عملی رہنماء ایجنڈا ہے۔جناب شی نے مقامی انتظامیہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ مذکورہ حکمت عملی کی اہمیت کو گہرائی سے سمجھیں اور   اس پر عمل درآمد کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ زرعی مسابقت ، دیہی ماحول اور دیہی آمدنی سے ایک اعتدال پسند خوشحال معاشرے اور سوشلسٹ میں جدت کے معیار کی عکاسی ہوتی ہے۔انہوں نے مقامی حکام پر زور دیا کہ دیہی صنعتوں کو دوبارہ تقویت فراہم کریں، دیہی باشندوں کی آمدنی میں اضافہ ممکن بنائیں، غربت کا خاتمہ کریں اور خوشحال دیہی زندگی کو  فروغ دیں۔انہوں نے کہا کہ خوراک کے تحفظ کو یقنی بنایا جائے، زرعی ساخت کو بہتر بنایا جائے اور ایک جدید دیہی صنعتی نظام تشکیل دیا جائے۔   جناب شی نے مزید کہا کہ چین کو دیہی علاقوں میں قابل افراد کی ترقی کے عمل کو آگے بڑھانا چاہیے اور دیہی علاقوں میں پیشہ ورانہ افراد ، قدرتی وسائل ، مالیات اور صنعتوں کا ایک بہترین حلقہ تشکیل دینا چاہیے۔انہوں نے  دیہی علاقوں میں ثقافتی ترقی کے پہلووں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نظریاتی و اخلاقی تعلیم کے ساتھ ساتھ عوامی ثقافتی خدمات کو بھی مضبوط کیا جانا چاہیے۔ جناب شی نے دیہی علاقوں میں سر سبز ترقی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دیہی علاقوں میں رہائشی ماحول کی بہتری کے حوالے سے ترتیب دیے جانے والے تین سالہ عملی منصوبے پر عمل در آمد کیا جائے۔انہوں نے دیہی معاشرے میں ایک جدید انتظامی نظام کے قیام میں  چینی کمیونسٹ پارٹی کے بہتر انتظام اور قیادت کی مضبوطی کو بھی اجاگر کیا۔    

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here