پیپلز بینک آف چائنا کی جانب سے سات تاریخ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال فروری کے آخر تک چین میں زر مبادلہ
کے ذخائر 1345.3ٹریلین امریکی ڈالرز تک پہنچ گئے ہیں،جس میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں اعشاریہ آٹھ پانچ فیصد کی کمی ہوئی ہے۔
مالیاتی تجزیہ کار وں کے مطابق فروری میں زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی کی وجوہات میں ایک تو امریکی ڈالر کے علاوہ دیگر بیرونی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی نظر آتی ہے، دوسرا عالمی مالیاتی منڈی میں ترتیب سے بھی بیرونی کرنسی کے ذخائرپر اثر پڑا ہے۔
تجربہ کاروں کے خیال میں رواں سال عالمی کیپٹل فلو کا رجحان متوازن رہا ہے جس کی وجہ سے چین میں زر مبادلہ کے ذخائر مستحکم ترقی کریں گے۔