این پی سی کے سالانہ اجلاس میں بدھ کے روز آئین میں ترامیم کے حوالے سے مسودے پر نظر ثانی کی گئی ۔ مندوبین کے خیال میں آئین میں ترامیم کے ذریعے سی پی سی کی انیسویں قومی کانگریس میں طے پانے والے اہم نظریات اور پالیسیاں متعین کی جائیں گی ۔ یہ چینی کمیونسٹ پارٹی اور ملکی ترقی میں حاصل کردہ نئی کامیابیوں،نئے تجربات اور نئے تقاضوں کا عکاس ہے ۔ اس سے نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی ترقی کے لئے آئینی ضمانت فراہم کی جائے گی ۔
مذکورہ اجلاس میں پیش کردہ آئینی ترمیمی مسودہ گیارہ پہلووں سے متعلق ہے۔ جن میں نئے عہد میں شی جن پھنگ کا چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کا نظریہ ، ایک خوشحال، جمہوری، ثقافتی ترقی یافتہ، ہم آہنگ اور خوبصورت سوشلسٹ ملک کا قیام، چینی قوم کی عظیم نشاتہ الثانیہ کی تکمیل، چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی سب سے بنیادی خصوصیت، صدر مملکت کے عہدے کی مدت، نگران کمیٹی کے قوانیں و ضوابط اور دیگر مقامی قوانین و ضوابط شامل ہیں ۔