چین نے غربت کے خاتمے میں بہترین کامیابی حاصل کی ہے

0

چین کی ریاستی کونسل کے تحت غربت کے خاتمے کی رہنماء ٹیم کے نائب سربراہ لیو یونگ فو نے سات تاریخ کو بیجنگ یں کہا کہ حالیہ پانچ برسوں میں چین میں چھ کروڑ پچاسی لاکھ تیس ہزار آبادی غربت سے باہر نکل آئی ہے جو غربت کے خاتمہ میں چینی تاریخ کا ایک ریکارڈ ہے۔
اسی دن این پی سی کے سالانہ اجلاس کے دوران ایک پریس کانفرنس میں لیو یونگ فو نے کہا کہ دو ہزار بارہ کے اواخر تک چین میں تقریباً نو کروڑ نوے لاکھ غریب آبادی تھی جب کہ پچھلے سال کے آخر تک یہ تعداد تین کروڑ رہ گئی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین نے غربت کے خاتمہ کے لیے کافی اخراجات کیے ہیں جن سے غریب علاقوں کی بنیادی تنصیبات،عوامی سروس کو نمایاں طور پر بہتر بنایا گیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ غریب علاقوں میں ترجیحی صعنت کو فروغ ملا ہے اور ماحولیاتی صورتحال بھی نمایاں طور پر بہتر ہو چکی ہے۔
مقررہ ہدف کے مطابق دو ہزار بیس تک چین کے دیہات میں تمام غریب آبادی غربت سے نکل جائے گی ۔لیو یونگ فو نے کہا کہ چین اس ضمن میں پرامید ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY