چین کی سیکیورٹی حکمت عملی سے متعلق جاپانی ادارے کی رپورٹ بے بنیاد ہے، چینی وزارت دفاع 

0

چین کی وزارت دفاع کے ترجمان وو چھیئن نے چھ تاریخ کو  کہا کہ  جاپانی دفاعی انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے چین کی سیکیورٹی حکمت عملی سے متعلق جاری کی جانے والی رپورٹ بے بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان کے دفاعی ادارے کی رپورٹ میں چینی فوج کی جدیدیت اور چین اور دیگر ممالک کے درمیان تعلقات کے حوالے سے جن خیالات کا اظہار کیا گیا وہ بے بنیاد اور غیر ذمہ دار انہ ہیں۔
یاد رہے کہ جاپان کے دفاعی ادارے نے حال ہی میں رواں برس کے لیے  چین کی سیکورٹی حکمت عملی کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی جس میں چین۔ امریکہ تعلقات کے تناظر میں چین میں عسکری ترقی کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ امریکہ اور بحیرہ جنوبی چین کے حوالےسے چین کی پالیسیوں پر تبصرہ کیاگیا ہے۔
جناب وو نے زور دیتے ہوئے کہ چین ہمیشہ  امن و ترقی کی راہ پر گامزن رہا ہے اور ہمیشہ باہمی مفادات پر مبنی کھلے پن کی حکمت عملی اختیار کی ہے۔ چین دنیا میں قیام امن، عالمی ترقی اور عالمی نظم و ضبط کی حمایت کرتا ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here