معیشت کی ترقی کے لئے اصلاحات، کھلے پن اور تخلیق پر زور دیا جائے گا، چینی وزیر اعظم 

0

چین کے و زیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے منگل کے روز چین کی قومی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس میں صوبہ گوانگ شی کے مندوبین کے ساتھ حکومتی ورکنگ رپورٹ پر  نظر ثانی کی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں چین نے مختلف شعبوں میں نمایاں ترقی کی ہے اور صوبہ گوانگ شی میں بھی اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال اصلاحات اور ترقی کے ہدف کو بدستور ترجیح  حاصل رہی اور ترقی کا رجحان برقرار رکھنے کا انحصار اصلاحات ، کھلے پن اور تخلیق پر ہے ۔ جناب لی نے کہا کہ اصلاحات اور اوپن پالیسی کے نفاذ کی چالیسویں سالگرہ سے مستفید ہوتے ہوئے اور مقامی خصوصیات سے وابستہ رہتے ہوئے ترقی کے لیے حقیقی اقدامات کیے جائیں گے۔ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت دوسرے علاقوں کے ساتھ  باہمی رابطے کو مضبوط بنانے اور کھلے پن کے معیار کو بلند کرنے  کی کوششش کی جائَے گی ۔ 
لی کھہ چھیانگ نے مزید کہا کہ اصلاحات اور ترقی کا مقصد عوام کی بہتر  زندگی ہے ۔ مختلف سطح  کی حکومتوں کو عوامی معیار زندگی کی بہتری اور  فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے زیادہ رقوم مختص کرنی چاہئے ۔ علاوہ ازیں پسماندہ علاقوں کی امداد اور کم ترقی یافتہ علاقوں میں بنیادی تنصیبات کی تعمیر پر زور دیا جانا چاہئے  تاکہ ان علاقوں کے لوگوں کے لیے بھی ایک روشن مستقبل تشکیل دیا جا سکے

SHARE

LEAVE A REPLY