رواں سال چین میں صنعتی اور کاروباری اداروں کے لیے محصولات میں مزید کمی کی جائے گی، چینی وزیر خزانہ 

0

چین کے وزیر خزانہ شیاو جئے نے بدھ کے روز  بیجنگ میں کہا کہ رواں سال چین صنعتی اور کاروباری اداروں پر عائد  ٹیکس کے دباو میں کمی کی پالیسی اپنائے گا
تا کہ منڈی مزید متحرک ہو  سکے۔ 
شیاو جئے نے چین کی قومی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس کے نیوز سینٹر میں ایک نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ  رواں برس چین صنعتی و کاروباری اداروں اور کارخانوں کی ترقی کے لئَے  محصولات کے نظام میں اصلاحات کرے گا  جس کے تحت محصولات میں کمی لائے جائے گی ۔ عام شہریوں کے لیے ٹیکس کی بنیادی شرح کو بلند کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ  ٹیکس کی ترجیحی پالیسی سے فائدہ اٹھانے والے درمیانے اور چھوٹے صنعتی و کاروباری اداروں کا دائرہ کار بڑھ جائے گا ۔ 
شیاو جئے نے کہا کہ مذکورہ پالیسی اپنانے کے بعد چین میں رواں سال ٹیکس میں آٹھ  سو بلین کی کمی ہو گی ۔

SHARE

LEAVE A REPLY