نیپال سمیت دیگر ممالک چین کی ترقی سے استفادہ کریں گے، نیپالی سفیر

0

چین میں تعینات نیپالی سفیر لیلا مانی پودیال نے پانچ تاریخ کو کہا کہ چین کے نئے عہد میں قدم رکھنے کے ساتھ ساتھ چینی معیشت بھی اعلیٰ معیاری ترقی کے دور میں داخل ہو چکی ہے۔
سفیر نے سی آر آئی کو  انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین ماحولیاتی تحفظ اور زراعت کی ترقی پر توجہ دے گا اور خوراک کے تحفظ کی طویل المدتی ترجیح کو برقرار رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ چین کی حکومتی ورکنگ رپورٹ میں چین کے مغربی علاقے کی ترقی پر زور دیا گیا ہےجس سے نیپال پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔سفیر نے کہا کہ نیپال سمیت چین کے دیگر ہمسایہ ممالک چین کی ترقی سے فائدہ اٹھا سکیں گے خاص طور پر دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو سے نیپال کی بنیادی تنصیبات کو  نمایان بہتر بنایا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY