شی جن پھنگ نے انر منگولیا میں معاشی ترقی اور غربت کے خاتمے پر زور دیا ہے 

0

چینی صدر شی جن پھنگ جو  سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیرمین بھی ہیں ، انہوں نے پیر کے روز تیرہویں قومی عوامی کانگریس میں شریک انر منگولیائی مندوبین کے ساتھ علاقائی ترقی اور غربت کے خاتمے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ انر منگولیا کے ایک مندوب کی حیثیت سے اجلاس میں شریک ہیں جس سے  ظاہر ہوتا ہے کہ مرکزی کمیٹی  اقلیتی   قومیتی سرحدی علاقے کو  انتہائی اہمیت دیتی ہے اور  کم ترقی یافتہ علاقے کی ترقی اور غربت کے خاتمے کے حوالے سے مرکزی کمیٹی کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ غربت کے خاتمے کو  دیہات میں خوش حالی کی  تکمیل سے وابستہ ہونا چاہیے  تاکہ دیہات اور مویشی پروری کے علاقے کا ماحول بہتر ہو جائے ،صنعتی شعبہ ترقی یافتہ ہو جائے اورکسانوں اور  مویشی بانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوجائے ۔ 
یاد رہے کہ انر منگولیا میں کل پچپن مختلف قومیتیں آباد ہیں جن کی آبادی دو کروڑ پچاس لاکھ  سے زائد ہے اور اقلیتی قومیتوں کا تناسب مجموعی آبادی کا  بیس فیصد ہے ۔ شی جن پھنگ نے کہاکہ  مختلف قومیتوں کو ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے  بالکل اناج کے بیجوں کی طرح مضبوطی سے مل کر  وطن کی سرحد کا دفاع کیا جائے اور ایک خوشحال زندگی کے لیے مشترکہ جدوجہد کی جائے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY