چین میں دفاعی اخراجات کا معیار دنیا کے اہم ممالک سے کم ہے، این پی سی کے ترجمان

0

چین کی این پی سی کی تیرہویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے ترجمان جانگ ایے سوئی نے چار تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ چین میں دفاعی  اخراجات کا معیار دنیا کے اہم ممالک سے کہیں کم ہے۔

جانگ ایے سوئی نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین نے مناسب حد تک دفاعی اخراجات میں اضافہ کیا جن میں زیادہ تر ماضی میں اخراجات کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ہے۔ وہ اخراجات فوجی تنصیبات،فوجی اہلکاروں کی روزمرہ زندگی کی بہتری اور بنیادی فوجی دستوں کی تربیت اور رہائشی سہولیات کی بہتری کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ جانگ ایے سوئی نے اس بات پر زور دیا کہ خواہ جی ڈی پی یا ملک کے مالیاتی اخراجات میں دفاعی بجٹ کے تناسب،یا فی کس تعداد سے دیکھا جائے، چین میں دفاعی اخراجات کا معیار دنیا کے اہم ممالک سے کم ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین پرامن ترقی کی راہ پر گامزن رہے گااور  خود حفاظت کی دفاعی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ چین کی ترقی کسی بھی ملک کے لیے ایک دھمکی نہیں ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here