چین کی قومی عوامی کانگریس کی تیرہویں قومی کمیٹی کے پہلے سالانہ اجلاس کے ترجمان جانگ ایے سوئی نے چار تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ چین غیرملکی سرمایہ کاری کے تحفظ اور فروغ کے لیے ایک نیا بنیادی قانون بنائے گا۔
جانگ ایے سوئی نے کہا کہ نیا قانون بنانے کا مقصد نئے کھلے اقتصادی نظام سے ہم آہنگ ہونا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نیا قانون کھلے پن پر مبنی ترقی ، باہمی مفادات کی حکمت عملی سے مطابقت رکھے گا۔اعلی معیار کی تجارتی اور سرمایہ کاری کی آزادی اور سہولیات کی آسانی کو فروغ دیا جائے گا۔دوسرے ممالک میں چینی سرمایہ کاری اور چین میں غیرملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور منڈی میں داخلے کو بڑے پیمانے پر آسان بنایا جائے گا۔غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے صاف شفاف،مستحکم اور قابل متوقع سرمائے کا ماحول تیار کیا جائے گا۔جانگ ایے سوئی نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کے قانونی مفادات کی ضمانت دی جائے گی ۔غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے نیشنل ٹریٹمنٹ کی سہولیات پر عمل پیرا ہوں گےاور منصفانہ مسابقت کی منڈی کے ماحول کی تشکیل دی جائے گی۔