چین کے وزیر تجارت چونگ شان نے پانچ تاریخ کو این پی سی کے سالانہ اجلاس کے وزرائ کی راہداری میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دو ہزار سترہ میں چین کی غیرملکی تجارت میں مستحکم طور پر ترقی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال چین کی برآمدات و درآمدات کی کل مالیت میں چودہ اعشاریہ دو فیصد کا اضافہ ہوا جو چھ سال میں ایک ریکارڈ ہے اور چین دنیا کا سب سے بڑا تجارتی ملک بن چکا ہے۔غیرملکی تجارت کے معیار کو بلند کیا گیا ہے۔ ہائی ٹیکنالوجی اور اعلی معیار کی مصنوعات کے تناسب میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ تجارتی قوت محرکہ مضبوط ہو رہی ہے۔مثال کےطور پر چین کا سرحد پار ای کامرس کا پیمانہ دنیا میں سرفہرست رہا ہے۔
چونگ شان نے کہا کہ دو ہزار اٹھارہ میں چین غیرملکی تجارت کا ایک طاقتور ملک بننے کی کوشش جاری رکھے گا۔