چین کی قومی عوامی کانگریس کے مندوب،ٹینسینٹ کے چیرمین ما ہوا ٹینگ نے پانچ تاریخ کو چین کی قومی عوامی کانگریس کی تیرہویں قومی کمیٹی کے پہلے سالانہ اجلاس کے مندوبین کی راہداری میں نشاندھی کی کہ رواں سال چین کے جشن بہار کے دوران، دنیا بھر میں وی چیٹ کے ماہانہ استعمال کرنے والوں کی تعداد پہلی دفعہ ایک ارب سے تجاوز کرگئی ہے ۔
اسی دن ما ہوا ٹینگ سمیت دس مندوبین نے پہلی دفعہ مندوبین کی راہداری میں میڈیا کو انٹرویو دیا۔ ما ہوا ٹینگ نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد چین میں اقتصادی ترقی کے معیار کو مزید بلند کیا جارہا ہے۔ خاص کر انٹرنیٹ اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تیزی سے ترقی ہورہی ہے۔ دنیا کی پہلی دس انٹرنیٹ کمپنیوں میں چین کی چار کمیپںیاں شامل ہیں۔ انہیں امید ہے کہ مستقبل میں سائنس و ٹیکنالوجی اور تخلیق سے اصلاحات و کھلی پالیسی کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ جس سے دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں گوانگ دونگ، ہانگ کانگ مکاو بے ایریا ، جہاں ٹینسینٹ کا ہیڈکواٹر واقع ہے، مزید اہم کردار ادا کرسکے گا۔