کثیرالپارٹی تعاون اور سیاسی مشاورت کے نظام پر ثابت قدم رہیں گے، شی جن پھنگ

0

چینی صدر شی جن پھنگ نے چار تاریخ کو سی پی پی سی سی کے سالانہ اجلاس میں شریک مندوبین سے ملاقات کی۔انہوں نے اس موقع پر زور دیا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کے قیادت میں کثیرالپارٹی  تعاون اور سیاسی مشاورت کے نظام پر ثابت قدم رہنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی  مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد شخصیات کو نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی عظیم کامیابی اور اعتدال پسند خوشحال معاشرے کی تعمیر کے لیے مثبت طور پر مشاورت میں حصہ لینا چاہیئے ۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد پانچ سال میں چین نے تاریخی نوعیت کی کامیابیاں حاصل کیں جو چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت ، مختلف قوموں کی عوام کے اشتراک  اور مختلف جمہوری سیاسی جماعتوں اور آزاد شخصیات کی عقلمندی کے نتائج ہیں۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں کثیرالپارٹی تعاون اور سیاسی مشاورت کا نظام چین کا بنیادی سیاسی نظام ہے جو  عوام کے بنیادی مفادات کی نمائندگی کرتا ہے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY