چین کی قومی عوامی کانگریس کی تیرہویں قومی کمیٹی کے پہلے سالانہ اجلاس  کا پانچ مارچ کی صبح نو بجےافتتاح  ہو گا

0

چین کی قومی عوامی کانگریس کی تیرہویں قومی کمیٹی کے  پہلے سالانہ اجلاس کا پانچ تاریخ کی صبح نو بجے عظیم عوامی ہال میں افتتاح  ہوگا۔جس میں چین کے وزیر اعظم لی کھ چھیانگ حکومتی ورکنگ رپورٹ پیش کریں گے۔ سہ پہر کو مختلف وفود کل رکنی اجلاس کا اہتمام کریں گے جس میں حکومتی ورکنگ رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔

چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی تیرہویں قومی کمیٹی کے پہلے سالانہ اجلاس میں شریک تمام مندوبین پانچ تاریخ کی صبح کو چین کی قومی عوامی کانگریس کی تیرہویں قومی کمیٹی کے پہلے سالانہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔سہ پہر کو چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی تیرہویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے تحت گروپ اجلاسوں کا اہتمام کیا جائے گا ۔جن میں حکومتی ورکنگ رپورٹ کے حوالے بات چیت کی جائے گی۔

چائنا نیشنل ریڈیو ، چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن ، چائنا ریڈیو انٹرنیشنل اور چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک چین کی قومی عوامی کانگرس کی تیرہویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کی افتتاحی تقریب کی لائیو کوریج کریں گے۔چین کی مرکزی حکومت کی اہم نیوز ویب سائٹ پر بیک وقت رپورٹس دی جائیں گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY