چین اور امریکہ کو ایک دوسرے کے لیے منڈی کو کھولنا چاہیئے

0

گزشتہ عرصے میں چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی تناو کے حوالے سے این پی سی کے سالانہ اجلاس کے ترجمان جانگ ایے سوئی نے چار تاریخ کو کہاکہ اقتصادی و تجارتی تناو کا درست حل ایک دوسرے کے لیے منڈی کو کھولنا ہے۔انہوں نے کہا کہ فریقین کو چاہیئے کہ بات چیت اور مشاورت کے ذریعے دونوں فریقین کے لیے قابل قبول  حل کی تلاش کی جائے ۔

جانگ ایے سوئی نے کہا کہ چین امریکہ کےساتھ تجارتی جنگ نہیں چاہتا تاہم چین کے مفادات کو  نقصان پہنچنے  بھی نہیں دیا جائے گا ۔جانگ ایے سوئی نے کہا کہ گزشتہ دنوں چین اور امریکہ نے اقتصادی و تجارتی معاملے پر مذاکرات کیے ۔فریقین نے اس پر اتفاق کیا کہ عنقریب  بیجنگ میں متعلقہ روابط قائم کِیے جائیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY