چین جامع طور پر کھلے پن کو فروغ دیتا رہے گا، چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے سالانہ اجلاس کے ترجمان

0

چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی تیرہویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے پریس ترجمان وانگ گو چھنگ نے دو تاریخ کو کہا کہ چین کھلے پن پر مبنی عالمی معیشت، کثیرالطرفہ تجارتی نظام کا پکا حامی ہے ۔

ایک امریکی اہلکار نے حالیہ دنوں میں کہا کہ امریکہ نے چین کی ڈبلیو ٹی او میں شمولیت کی جو حمایت کی تھی وہ غلط تھی۔ کیونکہ اس سے چین کی معیشت مزید کھلی نہیں ہے۔ وانگ گو چھنگ نے اس حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین نے عالمی تجارتی تنظیم ڈبلیو ٹی او میں شمولیت کے بعد اپنے وعدے کو سنجیدگی سے پورا کیا ہے۔ چین تحفظ پسندی کی مخالفت کرتا ہے ،علمی اثاثوں کے تحفظ کو مضبوط بناتا ہے اور منصفانہ مسابقت کو فروغ دیتا ہے۔ وانگ گو چھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ  ڈبلیو ٹی او کے زیادہ تر اراکین کو امریکہ کے یک طرفہ رویہ پر تشویش ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ  ڈبلیو ٹی او کے اہم اراکین کی حیثیت سے چین اور امریکہ کو ڈبلیو ٹی او کے اختیار کا تحفظ کرنا چاہیئے اور کثیرالطرفہ تجارتی نظام کو مل کر بہتر بنانا چاہیئے۔ وانگ گو چھنگ نے وعدہ کیا کہ چین کا دروازہ مزید کھلا رہے گا اور چین جامع کھلے پن کی پالیسی کو اپنانا جاری رکھے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ مزید کھلی چینی منڈی عالمی ترقی کے لیے مزید اہم خدمات سرانجام دے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here