چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی تیرہویں قومی کمیٹی کا پہلا سالانہ اجلاس بیجنگ میں شروع

0

چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس یعنی سی پی پی سی سی  کی تیرہویں قومی کمیٹی کا پہلا سالانہ اجلاس تین تاریخ کو بیجنگ میں شروع ہوا۔شی جن پھنگ سمیت چینی کمیونسٹ پارٹی اور ملک کے راہنماؤں نے شرکت کی۔

سی پی پی سی سی کی بارہویں قومی کمیٹی کی مجلس قائمہ کے چیئرمین یو چنگ شنگ نے ورکنگ رپورٹ پیش کرتے ہوئے گزشتہ پانچ سال میں  عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی ورکنگ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آنے والے پانچ سال کے کام کے لیے تجاویز پیش کیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال میں سی پی پی سی سی نے سیاسی امور میں مشاورت کے ڈھانچے اور جمہوری نگرانی کی کارکردگی کو بہتر بنایا ہے۔سی پی پی سی سی کی نئِ قومی کمیٹی کو نئے عہد میں شی جن پھنگ کے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے نظریات کو سنجیدگی سے سمجھتے ہوئے اس پر عمل درآمد کرنا چاہیئے۔جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کے عمل میں اہم مسائل کے لیے اپنی قیمتی تجاویز پیش کی جانی چاہیں۔

سی پی پی سی سی کی تیرہویں قومی کمیٹی کے کل دو ہزار ایک سو اٹھاون ممبران ہیں۔ موجودہ اجلاس میں سی پی پی سی سی کے نئے راہنما کا انتخاب ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here