گلوبل سرمایہ کاری کا اولین انتخاب چین ہے: رپورٹ

0

جنوبی چین میں امریکی چیمبر آف کامرس  نے یکم مارچ  کو چین میں کاروباری ماحول کے حوالے سے وائٹ پیپر دو ہزار اٹھارہ جاری کیا ہے۔ وائٹ پیپر میں جنوبی چین کی اقتصادی صورتحال کے بارے میں ایک خصوصی رپورٹ مرتب کی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ چین گلوبل سرمایہ کاری کے پسندیدہ ملکوں میں شامل ہے اور  کوانگ چو چین میں سرمایہ کاروں کا نمبر ون اور پسندیدہ شہر ہے۔
وائٹ  پیپر میں انکشاف کیا گیا  ہےکہ چین کی جی ڈی پی اور روزگار میں غیرملکی صنعتی و کاروباری اداروں کی خدمات کی شرح بالترتیب تینتیس اور ستائیس فیصد بنتی ہے۔کل دو سو چوبیس صنعتی و کاروباری اداروں سے  تحقیقات کے بعد مذکورہ خصوصی رپورٹ میں یہ خیال بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ  چینی مارکیٹ میں عالمی سرمایہ کاروں کی پسندید گی کی اصل وجہ ترقی کی گنجائش  ہے۔رپورٹ کے مطابق ترپن اعشاریہ تین فیصد  بین الاقوامی صنعتی و کاروباری اداروں نے چین کو اپنی سرمایہ کاری کے لیےاولین انتخاب قرار دیا ہے۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ مین لینڈ چین میں سرمایہ کاروں کے پسندیدہ شہروں میں کوانگ چو نمبر ون پر آیا ہے جس کے بعد شن جن، شانگھائی اور بیجنگ آتے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here