چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے تحت فوج اور سویلین کے درمیان ہم آہنگ ترقی کے حوالے سے کمیٹی کا پہلا کل رکنی اجلاس جمعے کے روز منعقد ہوا ۔ چینی صدر شی جن پھنگ جو پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور فوجی کمیشن کے چیرمین بھی ہیں ، انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس میں فوج اور سویلین کے درمیان ہم آہنگ ترقی کی حکمت عملی کو اپنانے پر زور دیا گیا تاکہ یکجہتی کا حامل قومی تزویراتی نظام قائم کیا جا سکے۔
اجلاس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد چین میں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران فوج اور سویلین کے درمیان ہم آہنگ ترقی کو انتہائی اہمیت دیتے ہوئے بنیادی طور پر ایک انتظامی نظام وجود میں آیا ہے ۔ قانون سازی کی تشکیل کو تیز تر بنایا گیا اور فوج اور سویلین کے درمیان ہم آہنگ ترقی کا ساز گار رجحان برقرار رہا ۔
اجلاس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فوجی مصنوعات کے سویلین استعمال کے لئَے ایک تخلیقی مثالی زون کا قیام فوج اور سویلین کے درمیان ہم آہنگ ترقی کا عکاس سمجھا جائے گا ۔ اور اس کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی تاکہ اس حوالے سے حقیقی ثمرات حاصل ہو سکیں۔
اجلاس میں فوج اور سویلین کے درمیان ہم آہنگ ترکی کی حکمت عملی سمیت اس حوالے سے کل تین فارمولوں کی منظوری دی ہے ۔