چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی تیرہویں قومی کمیٹی کا سالانہ اجلاس پندرہ مارچ تک جاری رہے گا

0

چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی تیرہویں قومی کمیٹی  کا سالانہ اجلاس تین تاریخ سے بیجنگ میں شروع ہو رہا ہے۔ اس حوالے سے  مشاورتی کانفرنس کی تیرہویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے  ترجمان وانگ گو چھِنگ  نے دو تاریِخ کو بیجنگ میں ایک  میڈیا بریفنگ  کے دوران بتایا کہ تین مارچ کی سہ پہر  کو شروع ہونے والے اجلاس پندرہ مارچ کی صبح اختتام پزیر ہو گا۔ترجمان نے کہا کہ اجلاس کے دوران سی پی پی سی سی کے منشور میں ترمیم کا جائزہ لیا جائے گا اور اجلاس کے دوران منظوری دی جائے گی۔اجلاس کے ایجنڈے میں اعلیٰ مشاورتی باڈی کی نئی قیادت کا انتخاب بھی شامل ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ اجلاس کے دوران سیاسی مشیران عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کی کارکردگی سے متعلق پیش کی جانے والی رپورٹ کا جائزہ بھی لیں گے  جبکہ گزشتہ اجلاس کے بعد سیاسی مشیران کی جانب سے دی جانے والی تجاویز سے متعلق اپنائے جانے والے طریقہ کار سے متعلق بھی ایک رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ سیاسی مشیران تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس کے دوران نان ووٹنگ شرکاء  کی حیثیت سے شریک ہوں گے جبکہ حکومتی کارکردگی سے متعلق رپورٹ سمیت دیگر رپورٹس کی سماعت کر سکیں گے اور ان پر اظہار خیال کر سکیں گے ۔اجلاس کے دوران چین کے آئین میں ترمیم کے حوالے سے مسودے  اور نگرانی کے حوالے سے قانونی مسودے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
میڈیا بریفنگ کے دوران چینی معیشت کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ رواں برس چینی معیشت کی مستحکم ترقی ہو گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here