باصلاحیت غیر ملکی باشندوں کے لئے چینی ویزے کا نیا نظام

0

چین میں زیادہ غیر ملکی باصلاحیت افراد لانے کے یے یکم مارچ سے ملک میں چینی ویزے کا نیا نظام متعارف کرا دیا گیا ہے۔
غیرملکی ماہرین امور کے انچارج بیورو کے ایک اہلکار نے بتایا کہ چینی حکومت نے چین میں کام کرنے والے غیرملکی باشندوں کی صلاحیت کے تعین کا معیار مرتب کیا ہے۔ اس معیار پر اترنے والے غیر ملکی باصلاحیت باشندوں کو ویزے سے متعلق تیز رفتار سروس میسر آتی ہے۔ان با صلاحیت افراد میں غیرملکی سائنسدان، بین الاقومی صنعتی و کاروباری اداروں کے اعلی سطح کے اہلکار اوردوسرے بہتر و اعلی ہنر رکھنے والے غیرملکی باشندے شامل ہیں۔چین کے متعلقہ محکمے مذکورہ باصلاحیت افراد کو اعلی سطح کے غیرملکی باصلاحیت افراد کا تصدیق نامہ دیتے ہیں اور ان کی معلوماتی دستاویزات کو باصلاحیت غیرملکی باشندوں کے ڈیٹا بیس میں شامل کیا جاتا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ  اعلی سطح کے غیرملکی باصلاحیت افراد کا تصدیق نامہ حاصل ہونے کے بعد  ایک ہی دن میں متعلقہ غیرملکی باشندے کو ویزا مل سکتا ہے جو  تیز  ترین سروس ہے، اور  ویزا سروس کے بارے میں مشورے کے لیےخصوصی ماہر، مفت خدمات اور دیگر سروس بھی حاصل ہو سکتی ہیں.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here