آبنائے تائیوان  کے دونوں کناروں کے اقتصادی و ثقافتی تبادلے کے فروغ کے لئے چینی حکومت کا منصوبہ

0

حال ہی مِیں چینی حکومت نے آبنائے تائیوان  کے دونوں کناروں کے اقتصادی و ثقافتی تبادلے  کے فروغ کے لئے  ایک منصوبہ جاری کیا ہے ۔ اس منصوبے میں مین لینڈ چائنا میں صنعت ، ٹیکس، زمین کے استعمال، مالیات، روزگاری، تعلیم  ، ثقافت اور  طب و صحت سمیت  دیگرشعبہ جات میں تائیوان  کے ہم وطنوں کے لئے  ترجیحی پالیسیاں مرتب کی گئی ہیں ۔ اس کے علاوہ تائیوان اور  مین لینڈ کے صنعتی و کاروباری اداروں کے لیے یکساں سلوک  کی فراہمی اور  مین لینڈ  میں تائیوان کے ہم وطنوں کے لئے تعلیم ، روز گاری  اور  زندگی کی دیگر سہولیات کی فراہمی کے بارے میں بھی اقدامات شامل کئے گئے ہیں۔
ماہرین کا خیال ہے کہ ان اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے  کہ مین لینڈ ہمیشہ سے آبنائے تائیوان کےدونوں کناروں کو  ایک ہی خاندان کا ممبر سمجھتا ہے اور  مین لینڈ میں تائیوان  کے ہم وطنوں کے لیے ترقی کے زیادہ مواقع حاصل کرنے کا خواہشمند ہے۔چینی حکومت کے ان اقدامات کے نتیجےمیں تائیوان  کے ہم وطن مین لینڈ کی ترقی کے ثمرات سے بھر پور طریقے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں  اور  دونوں کناروں کے درمیان اقتصادی و معاشرتی تبادلے میں مزید اضافہ ہوگا۔ اور  چینی قوم کی نشاۃ ثانیہ کےعظیم نصب العین میں تائیوان کے ہم وطنوں کی شمولیت کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائیگی۔

SHARE

LEAVE A REPLY