چین کے وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی وان گانگ نے بدھ کے روز پانچویں چین۔جرمن تخلیقی کانفرنس کے دوران بتایا کہ فریقین کے درمیان گیارہ تخلیقی تعاون پلیٹ فارمز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جن کے تحت برقی گاڑیوں ، بائیو سائنس ، شفاف پانی ، انٹیلیجنٹ مینو فیکچرنگ اور شفاف توانائی کے شعبہ جات میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا ۔ وانگ نے مزید کہا کہ گزشتہ چار دہائیوں کے دوران فریقین کے درمیان موثر تعاون کی بدولت سائنسی اور تیکنیکی کامیابیوں کو فروغ ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین۔جرمن تعاون کی بدولت اہم ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کی ایک بہترین مثال قائم کی گئی ہے۔جرمنی کی وزارت تعلیم اور تحقیق کے سیکرٹری گیورک شیویٹ نے کہا کہ جرمنی چین کے ساتھ سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں تخلیقی تعاون کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور چین کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی، ماحولیاتی تحفظ سمیت انٹرنیٹ کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنایا جائے گا۔