چین اور امریکہ کے ترمیان مکمل تجارتی جنگ کی توقع کم ہے: ماہر

0

حال ہی میں امریکہ اپنے ملکی اداروں کے لیےغیر مناسب اور حد سے زیادہ تجارتی امدادی اقدامات اختیار کررہا ہے۔خاص طور پر چین سے برآمد ہونے والی  مصنوعات پر غیر ضروری تحقیقات کی جارہی ہیں۔اس حوالے سے متعدد مشہور چینی ماہرین نے اٹھائیس تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان مکمل تجارتی جنگ  رونما  ہونے کی توقع کم ہے۔لیکن کچھ  صنعتوں میں محدود پیمانےپرکشمکش ہو سکتی ہے۔ماہرین نے  اپیل کی ہے کہ فریقین کو چاہیے کہ وہ  تعاون کو وسعت دیں جبکہ اقتصادی تعاون کے نئے نظام کو تشکیل دیا جانا چاہیئے۔
اٹھائیس تاریخ کو چین کے عالمی اقتصادی تبادلوں کے مرکز میں منعقدہ ایک ماہانہ کانفرنس میں متعدد چینی مشہور اسکالرزنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین کی مصنوعات پر تحقیقات کی وجوہات میں چین امریکہ تجارتی خسارہ، چین کی  ترقی کے حوالے سے ڈپریشن، امریکہ کے درمیانی مرحلے کے انتخابات اور امریکی وائٹ ہاوس میں فیصلہ سازی کی طاقت میں تبدیلی آنے اورامریکہ کےاندر اقتصادی قوم پرستی میں اضافے کے علاوہ سماجی پولرائزیشن کے مسائل بھی شامل ہیں۔کانفرنس میں اسکالرز نے اپنے خیالات میں کہا کہ چین اور امریکہ اختلافات کے باوجود اتجارتی اتفاق رائے قائم کر کے ترقی کے لئے مشترکہ کوشش کرنی  چاہیئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here