سویٹرز لینڈ اور جینیوا میں اقوام متحدہ اور دوسری بین الاقوامی تنظیموں میں چین کےمستقل نمائندے یو جین ہوا نے اٹھائیس تاریخ کو انسانی حقوق کی کونسل کےسینتیسویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی کہ بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر اور انسانی حقوق کے لیےزیادہ منصفانہ،مساوی،آزاداور شراکت دارانہ نظام کے قیام کے لئے مشترکہ کوشش کی جائے۔
اس حوالے سے چینی مندوب نے چار نکاتی تجاویز پیش کیں ۔ سب سے پہلے ترقی کے ذریعے انسانی حقوق کی حفاظت کو فروغ دیا جائے ،دوسراسیکیورٹی کے ذریعے انسانی حقوق کا تحفظ، تیسرا تعاون کے ذریعے انسانی حقوق کو فروغ اورچوتھے نکتے میں کہا گیا کہ مساوات کے ذریعے انسانی حقوق کی ترقی کو فروغ دیا جائے ۔
جناب یو جین ہوا نے مزید کہا کہ حال ہی میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس میں چین کی ترقی کا نیا روڈ میپ مرتب کیا گیا ہے ۔ دو ہزار بیس تک چین میں ابتدائی خوشحال معاشرہ قائم کر کے ملک سے غربت کا مکمل خاتمہ کیا جائےگا۔ ان اہداف کی تکمیل کے ساتھ ساتھ چین میں انسانی حقوق کے تحفظ کے نصب العین میں بڑی پیش رفت ہوگی اور بنی نوع انسان کے انسانی حقوق کی ترقی کے لئے زیادہ خدمات سرانجام دی جائینگی ۔