چین میں حکومتی میکینزم کی اصلاحات

0

چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں مرکزی کمیٹی کا تین روزہ کل رکنی اجلاس اٹھائیس تاریخ کو اختتام پزیر ہوا۔اجلاس میں ملک کی نئی قیادت اور قومی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس  کے رہنما عہدوں کے لئے نامزدگیوں کی فہرست کی منظوری دی گئی   ۔ اس کے علاوہ اجلاس میں چینی کمیونسٹ پارٹی اور  حکومت کے تحت محکمہ جات کی ترتیب نو  اور اصلاحات کے فیصلے اور  فارمولے پر نظر ثانی کر کے ان کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں یہ خیال ظاہر کیا گیا کہ  پارٹی اور حکومت کے اصلاحاتی طریقہ کار اور  ترتیب نو  ملک و قوم کے انتظام و انصرام  کے لئے تاریخی اہمیت کےحامل ہیں۔یہ میکینزم چینی خصوصیات کے حامل سماجی نظام کا اہم حصہ ہے اور چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت کی بنیادی ضمانت ہے۔موجودہ اصلاحات کامقصد یہ بھی ہےکہ پارٹی اور حکومت کے تحت محکموں  کے نظام کو زیادہ معقول اورموئثر  بنایا جائے جبکہ پارٹی کی قیادت کو  بھی زیادہ مضبوط کیا جائے۔اس کے علاوہ حکومتی سرگرمیوں کے سلسلے میں قانون کی حکمرانی پر زیادہ زور دینے کے ساتھ، ذمہ داریوں کے تعین کو زیادہ صاف و شفاف بنانے کے علاوہ ، دنیا میں پہلے درجے کی مسلح قوت تخلیق کی جائے۔اجلاس میں یہ خیال بھی ظاہر کیا گیا کہ  چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت کے تحت عوامی کانگریس، حکومت، عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس، پروکیوٹریٹ اداروں ، عدالتوں و قانون نافذکرنے والےاداروں ، عوامی تنظیموں کے ساتھ غیر سرکاری محکموں کے تعاون اور مفاہمت کو  بھی فروغ دیا جائے تاکہ حکومت کی انتظامی صلاحیت اور معیار کو بلند کیا جا سکے۔
اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ موجودہ اصلاحات میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت کی مضبوطی اولین اہمیت کی حامل ہے۔ فیصلہ سازی کے سلسلے میں پارٹی کے رہنما کردار کو  یقینی بنایا جانا چاہیے جبکہ مختلف سطح کی تنظیموں میں پارٹی  کی رہنما حیثیت کو مضبوط کرنےاور پارٹی وحکومت کے نگرانی نظام اور صلاحیت کو زیادہ بہتر بنایا جائیگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY