چائنیز اکیڈمی آف انجینئرنگ کے رکن اور چین میں ہائی اسپیڈ ریلوے ٹیکنالوجی کی ترقی کے حوالے سے معروف شخصیت تینگ رونگ جون نے پیر کے روز ایک میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ چین چار سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہائی اسپیڈ ٹرین کی تیاری میں مصروف ہے۔تینگ نے مزید کہا کہ چین نئی جنریشن کی مقناطیسی ٹیکنالوجی کی حامل ایسی ٹرین کی تیاری کے حوالے سے تحقیق کر رہا ہے جو چھ سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ٹی وی سگنلز کو ٹرینز سے ملانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے
تا کہ مسافر دوران سفر ٹی وی اسکرین سے محظوظ ہو سکیں۔ تینگ کے مطابق مستقبل میں خودکار اور انسان کے بغیر ڈرائیو ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔ یاد رہے کہ چین میں بیجنگ اور شنگھائی کے درمیان چلنے والی سب سے برق رفتار فوشنگ ٹرین کی موجودہ رفتار تین سو پچاس کلو میٹر فی گھںٹہ ہے۔